اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی بے قابو ہو گیا۔ مزید 48 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔
ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ایک دن میں مزید 48 کیسز سامنے آئے۔ دیہی علاقوں میں 23 جبکہ شہری ایریاز سے 25 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پمز اسپتال میں 21 ، فیڈرل جنرل اسپتال میں 3 اور نجی لیبارٹریز میں 18 مریض لائے گئے ہیں۔
ڈی ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرین کی تعداد 4 ہزار838 ہو گئی ہے۔ دیہی علاقوں میں 2806 جبکہ شہری آبادی میں 2032 کیسز ہو چکے ہیں۔ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ احتیاط کیجئیے کیسز میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔