Friday, April 19, 2024

وفاقی اور سندھ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہیں، اسد عمر

وفاقی اور سندھ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہیں، اسد عمر
October 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے وفاقی اور سندھ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہیں۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اسد عمر نے  بتایا کہ سازش کے تحت پی ٹی آئی کے چند استعفے منظور کیے جا رہے ہیں۔ استعفوں سے متعلق سیاسی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر رہے ہیں کہ تمام  استعفوں کو اکٹھا منظور کیا جائے۔ امید ہے ہائیکورٹ جلد فیصلہ کریگی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پرچے کروانے شروع کر دئیے ہیں۔ ڈر ہے اگلا پرچہ بھینس چوری کا درج نہ کرا دیں۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بحران کو ختم کرنا سیاست دانوں کا کام ہے۔ پاکستان کا نئے الیکشن کی طرف جانا ضروری ہے۔