Wednesday, April 24, 2024

وفاق نے سیلاب زدگان کیلئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا، چودھری پرویزالٰہی

وفاق نے سیلاب زدگان کیلئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا، چودھری پرویزالٰہی
September 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے وفاق نے سیلاب زدگان کیلئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے وکلاء برادری کی ویلفیئر کے لئے بڑے اعلانات کر دیئے۔ وکلاء برادری کے لئے رہائشی کالونیوں ، وکلاء اور ان کے اہل خانہ کے لئے مفت علاج کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹر بیرسٹر علی ظفر، عابد زبیری اور امتیاز رشید صدیقی کی قیادت میں سپریم کورٹ کے وکلاء کے وفد نے وزیراعلی چودھری پرویزالہی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے پبلک ڈیفنڈر ایکٹ کو فی الفور بحال کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے لئے سروس اسٹرکچر،لاہور میں شاہ چراغ  بلڈنگ کے قریب پارکنگ پلازہ بنانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب بار کونسل کی عمارت اور ہاسٹل کی تعمیر و مرمت کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم بیٹھک ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کے قانونی اور آئینی واجبات روک لیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کے لئے آنے والی امداد میں سے پنجاب کو کچھ نہیں دیا۔ پنجاب جیسے بڑے صوبے کے فنڈز روکنا قومی یکجہتی کے تقاضوں کے منافی ہے۔