وفاق نے سروے میں وہ اعداد و شمار پیش کئے جو ہم کرتے رہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وفاق نے سروے میں وہ اعداد و شمار پیش کئے جو ہم کرتے رہے۔
سوموار کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہوا، سازش نہ ہوتی تو ساڑھے 6 ہزار ارب سے زائد ٹیکس ہوتا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف نے اپنی روایت کو برقرار رکھا،3 دن میں ہمارے 40 ایم پی ایز کے خلاف مقدمے درج کئے گئے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 17 جولائی کو پورے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پری پول رگنگ جاری ہے، الیکشن کمیشن تبادلوں کا نوٹس لے۔ الیکشن کمیشن 95 فیصد امتحانات میں ناکام ہو رہا ہے۔