Saturday, May 18, 2024

وفاق نے پنجاب حکومت سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر رائے مانگ لی

وفاق نے پنجاب حکومت سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر رائے مانگ لی
January 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاق نے پنجاب حکومت سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر رائے مانگ لی۔

اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا۔ متن میں کہا گیا لاہور ہائی کورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے۔

 ذرائع کے مطابق ماہرین کی رائے ملنے پر نواز شریف کی واپسی سے متعلق آئندہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ ماہرین نے نواز شریف کی صحت بہتر قرار دی تو انکے معالج سے رابطہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں نواز شریف کی عدم واپسی کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا لندن ہائی کمیشن نے دوبار رابطہ کیا۔ شریف فیملی نے رپورٹس شیئر کرنے سے انکار کیا۔ نواز شریف کی بیماری فراڈ ہے جس میں شہباز شریف ملوث ہیں۔ نواز شریف حکومت سے فراڈ کر کے باہر گئے۔ شہبازشریف انہیں واپس لائیں یا پھر نااہل قرار دیا جائے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا شہباز شریف کی شخصی ضمانت پر ہی نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی۔ نواز شریف نے 17 ماہ کے دوران کہیں سے کوئی علاج نہیں کرایا۔