Saturday, September 23, 2023

ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کا فیصلہ
September 7, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے بجلی بچانے کا پلان بنالیا گیا، ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

حکومت نے بجلی بچانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے، ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجلی بچت پلان پر تمام چیمبرز، فیڈریشنز اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کردی گئی۔ وفاقی حکومت نے دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز تیار کر کے صوبوں کو بھجوا دی۔

چاروں صوبوں کی انتظامیہ یکم اکتوبر سے پندرہ فروری تک فیصلے پر عملدرآمد کرائے گی۔ دکانوں کی جلد بندش سے یومیہ پندرہ سو میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت ہوگی۔

گزشتہ حکومت نے بھی دکانیں اور کاروبار جلد بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ڈی ایم حکومت عملدرآمد نہیں کروا سکی تھی۔