Thursday, April 18, 2024

وفاق میں حکمران جماعتوں کے درمیان ضمنی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں

وفاق میں حکمران جماعتوں کے درمیان ضمنی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں
August 10, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وفاق میں حکمران جماعتوں کے درمیان ضمنی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششیں ہونے لگیں۔

تینوں جماعتیں متفق ہیں کہ 2018 کے انتخابی نتائج کی بنیاد پر ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار کا فیصلہ کیا جائے۔ کراچی سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر اتحادی جماعتیں ایک دوسرے کی حمایت کریں گی۔ این اے 246 لیاری کی نشست پر پی پی  جبکہ این اے 237 کورنگی پر ایم کیو ایم کا امیدوار سامنے لایا جائے گا۔ ن لیگ سندھ این اے 236 ملیر پر اپنا امیدوار لانے کی خواہشمند ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سےاین اے 236 پر عبدالحکیم بلوچ کو ٹکٹ جاری کیے جانےکا امکان ہے۔ جے یو آئی نے بھی تینوں نشستوں پر اپنےامیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تینوں نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی ہیں۔