Saturday, September 21, 2024

وفاق کے ذمہ پنجاب کے 167 ارب روپے ہیں جو ادا نہیں کیے جارہے، محسن لغاری

وفاق کے ذمہ پنجاب کے 167 ارب روپے ہیں جو ادا نہیں کیے جارہے، محسن لغاری
December 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاق سے صوبوں کی شکایتیں بڑھنے لگیں، وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری کا کہنا ہے ایسا لگتا ہے کہ ہم الگ الگ ملک میں رہتے ہیں۔ وفاق کے ذمہ پنجاب کے 167 ارب روپے ہیں جو وفاق نہیں دے رہا۔

اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری نے وفاقی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پنجاب بھی متاثر ہوا تاہم وفاق نے ایک روپیہ بھی نہ دیا۔ لگتا ہے کہ ہم الگ ملک میں رہ رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے ذمہ پنجاب کے اربوں روپے واجبُ الادا ہیں۔

آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان بھی وفاقی پالیسیوں سے نالاں نظر آئے، اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کہ رہی تھی کے ہم معیشت میں بہتری لائینگے تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا۔ وفاق کو کشمیر کا شیئر ہر صورت دینا ہوگا۔

صوبائی وزیر تيمور سليم جھگڑا کا کہنا تھا کہ فاٹا، جى بى اور کشمير کے لیے پيسے نہیں ہيں مگر تمام وفاقی وزراء کیلئے ايک، ايک ارب روپیہ موجود ہے۔