اسلام آباد (92 نیوز) - سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وفاق کے پا س مالی وسائل کی کمی کی وجہ 18ویں ترمیم نہیں۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے مالی مسائل کی وجہ این ایف سی کے تحت صوبوں اور وفاق کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی پول میں صوبوں کا حصہ جس مقصد کیلئے بڑھایا گیا تھا صوبوں کو وہ کام بھی کرنے چاہئیں تھے، بلوچستان میں 35 سو سرکاری سکول اساتذہ نہ ہونے سے بند ہیں۔
سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میڈیا میں خبریں آئی ہیں کہ ن لیگ کی منشور کمیٹی کو 18ویں ترمیم میں نظرثانی کیلئے کہا گیا ہے حالانکہ ایسا کچھ نہیں، مسلم لیگ ن اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہے نہ منشور کمیٹی کو ایسا کچھ سونپا گیا ہے۔ 18 ویں آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں نے دستخط کیے۔
سینیٹ کا اجلاس جمعہ کے دن پر ملتوی کردیا گیا۔