Wednesday, April 24, 2024

وفاق کا پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار

وفاق کا پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار
October 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاق نے پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وفاق کی طرف سے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہ دینے پر اظہار تشویش کیا گیا۔ بولے پنجاب نے خود ادائیگی کرکے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت طلب کی۔ سندھ اور دیگر صوبوں کو امپورٹ کردہ گندم فراہم کی جا چکی ہے۔ شہباز شریف ن لیگ کو پنجاب سے نکالنے کا بدلہ عوام سے لینے کی سازش کر رہے ہیں اور گندم کی قلت پیدا کرنے کوشش کی جا رہی ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا پنجاب میں سیلاب متاثرین اور دیگر وجوہات کی بنا پر گندم کی امپورٹ ناگزیر ہو چکی ہے۔ وفاق کا پنجاب کے عوام کے بارے میں رویہ افسوسناک ہی نہیں، قابل مذمت بھی ہے۔ وفاق نے پنجاب کو شیئر نہیں دیا۔

اجلاس میں یوریا، فاسفیٹ، گندم کے بیج اور درآمدی گندم پر سبسڈی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی سبسڈی کے لئے قابل عمل او ربہتر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔