Friday, March 29, 2024

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کا راج، مزید 47 افراد متاثر

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کا راج، مزید 47 افراد متاثر
November 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - موسم سرد ہونے کے باوجود ڈینگی کا راج ہے، وفا قی دارالحکومت میں مزید 47 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوگئی، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 26 ہوگئی۔ اب تک 11 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ گھنٹوں میں 47 افراد میں ڈینگی کیسز سامنے آئے۔ دیہی علاقوں میں 31، شہری علاقوں میں ڈینگی کے 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پمز میں 16، سی ڈی اے اسپتال میں ایک، فیڈرل جنرل اسپتال میں 3 جبکہ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 26 ہوچکی ہے۔ دیہی علاقوں میں کیسز کی تعداد 2 ہزار 911، شہری ایریاز میں تعداد 2 ہزار 115 ہے۔ اسلام اباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہے۔ ڈاکٹرز نے احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔