Saturday, May 18, 2024

گوجرانوالا : برقع پہن کر خواتین کی لائن میں کھڑا ہونے والانوجوان گرفتار

گوجرانوالا : برقع پہن کر خواتین کی لائن میں کھڑا ہونے والانوجوان گرفتار
October 7, 2016
گوجرانوالا (92نیوز)گوجرانوالہ میں  ایک شخص  اپنی بیوی کاشنا ختی کا رڈ بنوانے کےلئےبرقع پہن کر خواتین کی قطارمیں کھڑاہوگیا تفصیلات کےمطابق ہوشیاری کام نہ آئی الٹادھلائی ہوگئی اورحوالات کی سیربھی کرناپڑی جی جناب، یہ  ذکرہےگوجرانوالہ کےاس عقل کےاندھےکاجس نےاپنی حماقت سےاپناتماشہ خودبنوایا۔  پیپلزکالونی کارہائشی کلیم نامی شہری  گھرسےبیوی کاشناختی کارڈ بنوانےنکلا۔اپنی طرف سےجناب نےچالاکی دکھائی۔برقع اورلیڈیزجوتے پہن کر خواتین کی قطارمیں جاکھڑاہوا۔لیکن دیکھنےوالےبھی قیامت کی نظررکھتےہیں۔شک گزرنےپرشہریوں نے اسےپکڑکر پوچھ گچھ کی توموصوف کےہاتھوں کےطوطےاڑگئےاوراس نےدوڑلگادی لیکن  شہری بھی بڑےظالم ہیں تعاقب کرکے اسےدبوچ لیااورکالی وردی والوں کوسونپ دیا۔ بیچارےبیوی کےعاشق کاکہناتھاکہ وہ اپنی بیوی کا شناختی کارڈ بنوانے کےلئےخواتین کی لائن میں لگا تھا تاکہ جلد ٹو کن حا صل کر سکے۔