Sunday, May 5, 2024

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب چین، روس اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب چین، روس اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ
March 19, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب چین، روس اور فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا امریکا روس کے ساتھ جنگ بند کرے، مشرقِ وسطیٰ سے نکل جائے، امریکا فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والے اسرائیل کی سرپرستی بند کردے۔ دنیا میں امن کے لئے نیٹو کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا امریکا کو افغانستان میں 20 سالہ ناکام جنگ سے سبق سیکھنا چاہیے۔