Saturday, May 4, 2024

واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ اگلے ہفتے بند ہو جائے گا، امریکی وزارت خارجہ

واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ اگلے ہفتے بند ہو جائے گا، امریکی وزارت خارجہ
March 13, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ اگلے ہفتے بند ہو جائے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق افغان سفارت خانہ اور قونصل خانے شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ سابق حکومت کے سفار ت کاروں کے پاس ویزے کی درخواست کے لئے ایک مہینہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت 100کے قریب سفارت کاروں کو ملک بدری کا سامنا ہے۔ افغان سفارت کار 30 دن تک موجودہ حیثیت برقرار رکھ سکتے ہیں۔