Thursday, April 25, 2024

واقعے کے بعد الزام تراشیاں افسوسناک ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

واقعے کے بعد الزام تراشیاں افسوسناک ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
November 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کے بعد الزام تراشیاں افسوسناک ہیں، اداروں پر مسلسل الزامات لگائے جارہے ہیں۔

ہفتہ کے روز لاہور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن رات جھوٹ بولنے والا شخص اداروں پر حملہ آور ہے، قوم کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولا جا رہا ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےعمران خان آپ کے پاس تین افراد کیخلاف ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں، اگر ثبوت سامنے لے آئیں تو مجھے ایک لمحہ وزیراعظم رہنے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو پٹڑی سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، پانامہ کیس میں جاوید اقبال کو بلیک میل کیا گیا، مجھے اور ساتھیوں کو لاہور ہائی کورٹ سے کلین چٹ ملی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت آپ کی ہے، عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرائیں۔ ہم نے تھریٹ لیٹر پنجاب حکومت کیساتھ شیئر کئے، پنجاب حکومت، آئی جی، سیکرٹری سب ان کے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ مذہب کارڈ کے سخت خلاف ہوں، سیاست سیاست ہے، خارجی تعلقات کے حوالے سے سینے میں دفن راز بتادوں تو آپ کے سر چھت کو لگیں گے۔