Saturday, May 4, 2024

واپسی کی تاریخ کنفرم ہوتے ہی بتاؤں گی، مریم نواز

واپسی کی تاریخ کنفرم ہوتے ہی بتاؤں گی، مریم نواز
January 19, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لندن میں صحافی کے سوال پر جواب میں کہا کہ واپسی کی تاریخ کنفرم ہوتے ہی بتاؤں گی۔

مریم نواز اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

اس سے قبل مریم نواز کی 22 جنوری کے بجائے 29 جنوری کو وطن واپسی شیڈول ہوئی۔

مریم نواز کی وطن واپسی پر پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں کو مزید متحرک کیا جائے گا۔ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے اہم ٹاسک بھی سونپے جائیں گے۔