Thursday, April 25, 2024

وانا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا

وانا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا
May 17, 2022 ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقہ وانا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بڑے پیمانے پر بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 3 تھری ناٹ تھری رائفل، 7 ایم ایم رائفل اور آر پی جی گن شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران 8 آر پی جی سیون راکٹ، 16 پستول، 4 ایس ایم جی میگزین، 7 گرینیڈ، ایس ایم جی رائونڈ وغیرہ بھی برآمد ہوئے۔