Tuesday, May 7, 2024

ہالی وڈ فلم ”ویلیرین اینڈ دی سٹی آف اےتھاوزنڈ پلینٹس“ کا ٹیزر ٹریلر جاری

ہالی وڈ فلم ”ویلیرین اینڈ دی سٹی آف اےتھاوزنڈ پلینٹس“ کا ٹیزر ٹریلر جاری
November 12, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے دیوانے ہو جائیں تیار۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ویلیرین اینڈ دی سٹی آف اے تھاوزنڈ پلینٹس“ کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اگلے سال سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”ویلیرین اینڈ دی سٹی آف اے تھاوزنڈ پلینٹس“ میں ایکشن اور ایڈونچر کا تڑکا بھی ہے۔ فلم کی کہانی ویلیرین نامی ٹائم ٹریولنگ ایجنٹ کی ہے۔ ویلیرین اپنی ساتھی کے ہمراہ ایک انجان سیارے پر جا پہنچتا ہے۔ اسی دوران ایک خلائی مخلوق دونوں پر حملہ آور ہو جاتی ہے۔ ویلیرین اور اس کی ساتھی بڑی مشکل سے جان بچا کر اپنے سیارے پر واپس آ جاتے ہیں۔ فلم کی ہدایات لک بیسن نے دی ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں کیرا ڈیلونگن، ایتھن ہاک، ڈین ڈیہان، کلائیو اوون، کرس وو اور ریحانا شامل ہیں۔ فلم اگلے سال اکیس جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔