Friday, September 20, 2024

واہگہ بارڈر پر تقریب کے دوران بھارتی بی ایس ایف اہلکار کی بندوق گر گئی

واہگہ بارڈر پر تقریب کے دوران بھارتی بی ایس ایف اہلکار کی بندوق گر گئی
August 12, 2023 ویب ڈیسک

واہگہ (92 نیوز) - رینجرز کا دبدبہ، اللہ اکبر کے نعرے، بندوق نہ سنبھال پائے بھارتی بے چارے، واہگہ بارڈر پر تقریب کے دوران بھارتی بی ایس ایف اہلکار کی بندوق گر گئی۔

واہگہ بارڈر پر تقریب کے دوران بھارتی فوجی اس قدر ذہنی تناؤ کا شکار ہوا بندوق اٹھانے کا بھی یارا نہ رہا، دوسرا سپاہی مدد کو آیا اور بندوق اٹھا کر دی۔

تقریب میں پاکستان رینجرز کے چاق و چوبند جوانوں نے صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی بارڈر پر بھی عوام کا جم غفیر رہا۔