Sunday, September 8, 2024

واحد ٹی ٹوئنٹی آج: شاہین کینگروز کو ہرانے کیلئے پُرعزم

واحد ٹی ٹوئنٹی آج: شاہین کینگروز کو ہرانے کیلئے پُرعزم
April 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - شاہین ٹی ٹوئنٹی میں بھی کینگروز کو ہرانے کے لیے تیار ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج مدمقابل ہوں گے۔

ون ڈے سیریز کے بعد شاہین کینگروز کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم کھیلا جائے گا۔ فلڈ لائٹس میں ہونے والا میچ رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے اسکواڈز نے 3 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا،
قومی ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خامیوں کو دور کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کے لیے بھرپور پریکٹس کی۔

آسٹریلوی کرکٹر جوش کا دوسرا کوویڈ ٹیسٹ منفی آگیا ان کے آج کا میچ کھیلنے کا امکان ہے جبکہ آسٹن ایگر کورونا منفی آنے کے بعد سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ بابر اعظم کی کارکردگی کے معترف ہوگئے، بولے بگ بیش لیگ میں ہر ٹیم بابر اعظم کو منتخب کرنا پسند کرے گی۔

ٹی 20 میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 24 ٹی 20 میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 13 پاکستان نے جیتے جبکہ 10 میں آسٹریلیا کو کامیابی ملی، ایک میچ بےنتیجہ رہا۔