Wednesday, April 24, 2024

سافٹ ڈرنک کا استعمال ذیابیطس بڑھانے کا سبب بنتا ہے : تحقین

سافٹ ڈرنک کا استعمال ذیابیطس بڑھانے کا سبب بنتا ہے : تحقین
October 23, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)سافٹ ڈرنک کا استعمال شوگر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق روزانہ 2 سافٹ ڈرنکس کا استعمال چاہے وہ شوگر فری کیوں نہ ہو، ذیابیطس جیسے مرض کا خطرہ دوگنا بڑھا دیتا ہے۔ کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق 200 ملی لیٹر تک روزانہ ان مشروبات کا استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ تاہم ایسے افراد میں اس مرض کی ایک اور قسم آٹو امیون ذیابیطس کا خطرہ بھی ہوتا ہے جس میں جسمانی دفاعی نظام انسولین پیدا کرنے والے خلیات پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔ محققین نے تین ہزار کے لگ بھگ افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا جو ذیابیطس سے محفوظ تھے۔ تحقیق کے دوران ایک سال کے عرصے میں ایک گروپ نے ان مشروبات کا زیادہ استعمال کیا تو ان میں انسولین کی حساسیت بڑھ گئی اور ذیابیطس کے مرض نے انہیں شکار بنالیا۔