Sunday, October 2, 2022

فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کینسر کا سبب بنتا ہے

فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کینسر کا سبب بنتا ہے
لاہور(ویب ڈیسک) برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق فاسٹ یاجنک فوڈ کا بہت زیادہ استعمال خون کے خلیات کو تباہ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں جان لیوا مرض کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ سبزیوں کے ذریعے مناسب مقدار میں اینٹی آکسائیڈنٹس جسم کا حصہ نہیں بناتے ان کے خون کے سرخ خلیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔