Friday, April 26, 2024

امریکہ نے افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کی حمایت کر دی

امریکہ نے افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کی حمایت کر دی
October 19, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) مارک ٹونر کہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات پر بھی زور دیتے رہے ہیں۔ دونوں ملکوں میں مذاکرات سے ہی خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں لیکن امریکہ کا کسی بھی شکل میں مذاکرات میں کوئی حصہ نہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان کے خلاف جنگ میں افغان فورسز کی مدد کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی بھی کم ہو گی۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر موجود ان شرپسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرے جن کے وہاں محفوظ ٹھکانے ہیں۔