Saturday, April 20, 2024

مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں : امریکہ

مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں : امریکہ
October 25, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ کی کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور خطے کے ساتھیوں سے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خطرے سے مقابلے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔