Thursday, April 25, 2024

امریکی خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن عہدے سے سبکدوش ہو گئے

امریکی خصوصی نمائندہ رچرڈ اولسن عہدے سے سبکدوش ہو گئے
November 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ رچرڈ اولسن تین دہائیوں سے امریکی محکمہ خارجہ سے وابستہ اور اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ تفصیلات کے مطابق چونتیس برس کی طویل سفارت کاری کے دوران رچرڈ اولسن پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سفیر رہے جبکہ وہ کابل میں امریکی سفارت خانے میں ترقی اور معاشی امور کے سربراہ رابطہ کار بھی رہے۔ امریکی محکمہ خارجہ میں ان کی ریٹائرمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ جان کیری نے رچرڈ اولسن کی خدمات کو سراہا۔