Monday, May 6, 2024

امریکی میڈیا کی قلابازی‘ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیشگوئی کر دی

امریکی میڈیا کی قلابازی‘ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیشگوئی کر دی
November 9, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی الیکشن میں اب تک کی برتری نے میڈیا کے تمام تر اندازوں کو غلط ثابت کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے امریکی صدارتی مہم کے آغاز سے ہلیری کی جیت کی پیشگوئی کرتا چلا آ رہا ہے۔ اس عرصے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی سکینڈلز بھی میڈیا کی زینت بنتے رہے۔ میڈیا کے جاری کردہ رائے عامہ کے جائزوں میں بھی ہلیری کی برتری ظاہر کی جاتی رہی مگر آج ہونے والی فیصلہ کن ووٹنگ نے نتائج کو بالکل الٹ دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے امکانات 80 فیصد ہیں جبکہ ہلیری کلنٹن کی شکست کے امکانات 55 فیصد ہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ 168 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے آگے جبکہ ہلیری کلنٹن 131 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔