Wednesday, April 24, 2024

انڈیا کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ‘ پاک فوج کا کرارا جواب

انڈیا کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ‘ پاک فوج کا کرارا جواب
October 1, 2016
بھمبر (92نیوز) بزدل دشمن بھارت اوچھے ہتھکنڈے آزمانے سے باز نہ آیا۔ آج پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے چھمب سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ کرارا جواب ملنے کے بعد انڈین گنیں خاموش ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے چار گھنٹے تک جاری رہا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل بھارت نے لائن آف کنٹرول پر اسی طرح بلااشتعال فائرنگ کر کے دو پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد سے سرحد پر حالات کشیدہ ہیں۔