Tuesday, May 21, 2024

فیصل آباد : زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے مسجد میں عام شہریوں کا داخلہ بند کر دیا

فیصل آباد : زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے مسجد میں عام شہریوں کا داخلہ بند کر دیا
November 4, 2016
فیصل آباد (92نیوز)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے انوکھا کام کیا ہےاور نڑوالا روڈ کی جانب یونیورسٹی کے اندر قائم 30 سالہ پرانی مسجد کو شہریوں کے لیے بند کرکے صرف طالبات کیلئے مختص کر دیا ۔ علمائے کرام بھی اسے عمل کو نا مناسب اور غیر شرعی قرار دے رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی تاریخی نورانی مسجد جسے یونیورسٹی انتظامیہ نے عجیب منطق اختیار کرتے ہوئے عام شہریوں کیلئے بند کرکے طالبات کیلئے مخصوص کر دیا یہ کوششیں صرف اس لئے کی گئی کہ مسجد کی جگہ نئے تعمیر ہونے والے گرلز ہاسٹل میں شامل کر دی جائے علمائے دین اس عمل کو نامناسب اور غیر شرعی قرار دے رہے ہیں۔ مذہبی سکالرز نے اس معاملے پر اپنا موقف صاف صاف پیش کر دیا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کو جیسے کسی کی پرواہ ہی نہیں اور وہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہےجس مسجد میں تیس سال تک پانچ وقت اذان کی آواز بلند ہوتی رہی اب وہاں نماز اور جمعہ کے اجتماعات نہیں ہو رہےجس پر شہریوں کو تشویش ہے لیکن وائس چانسلر اپنی ہی دھن میں مگن ہیں ۔