Friday, April 26, 2024

کراچی : نامعلوم افراد کی پی ایس پی رہنما اشفاق منگی پر فائرنگ

کراچی : نامعلوم افراد کی پی ایس پی رہنما اشفاق منگی پر فائرنگ
October 17, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے پی ایس پی رہنما اشفاق منگی کے گھر پر فائرنگ کردی ہے جبکہ حملے میں اشفاق منگی محفوظ رہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے پی ایس پی رہنما اشفاق منگی کے گھر پر فائرنگ کردی،حملے میں اشفاق منگی مکمل طور پر محفوظ رہے،پی ایس پی رہنما کا کہنا ہے کہ  سفید رنگ کی گاڑی میں سوار چار نامعلوم ملزمان نے گھر پر حملہ کیا،ملزم مجھےاغوا کرنا چاہتے تھے، شور مچنے پر فرار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کراچی پولیس سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔