Thursday, March 28, 2024

 رائیونڈ مارچ میں  پولیس اہلکار اپنے ساتھ اسلحہ نہیں لے جائیں گے : حیدر اشرف

 رائیونڈ مارچ میں  پولیس اہلکار اپنے ساتھ اسلحہ نہیں لے جائیں گے : حیدر اشرف
September 28, 2016
لاہور(92نیوز)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ رائیونڈ  مارچ میں ڈیوٹی سرانجام دینےوالے پولیس اہلکار اپنے ساتھ اسلحہ نہیں لےجائیں گے اورنہ ہی انہیں اسلحہ استعمال کرنےکی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی حیدراشرف نے پولیس دربار سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ رائیونڈ مارچ کے راستوں کوکنٹینرسے بند نہیں کیاجائےگا اورنہ  ہی تحریک انصاف  کے کارکنوں کی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی  حیدر اشرف نے مزید کہاکہ پولیس پُرتشدد احتجاج کی صورت میں انٹی رائٹس  کا استعمال ضرورت کے مطابق کرے گی ڈی آئی جی  نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ آنسو گیس کا استعمال پولیس افسران کی اجازت کی بغیر  نہ کیاجائے۔ پولیس دربار میں پنجاب حکومت کی طرف سے شہید فنڈز میں اضافے اورکانسٹیبل کے سکیل میں اضافے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔