Thursday, April 25, 2024

سینیٹ  : ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قرارداد متفقہ منظور

سینیٹ  :  ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قرارداد متفقہ منظور
September 26, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سینیٹ میں بھی ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کےخلاف سب یک زبان ہوگئے ، اشتعال انگیز تقریر اور کارکنوں کو میڈیا ہاﺅسز پر حملے کےلئے اکسانے پرایوان نے الطاف حسین کےخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ بھی الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر پر سخت نالاں ہے ۔ سینیٹ میں تمام جماعتیں الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کی مذمت کرتی نظر آئیں۔ مسلم لیگ ق کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے قرارداد پیش کی کہ الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگائے کارکنوں کو میڈیا ہاﺅسز پر حملے کےلئے اکسایا ۔ الطاف حسین اوراس سارے معاملے میں شریک دیگر افراد کےخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے یہ ایوان پاکستان کےخلاف با ت کرنے کی شدید مذمت کرتا ۔ جس کے بعد قرارداد متفقہ منظور کرلی گئی ۔