Thursday, April 18, 2024

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے پر زور

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے پر زور
October 1, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔ دونوں کی ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر پاکستانی حکومت اور شہداءکے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے انہیں بتایا کہ انڈیا کا لائن آف کنٹرول پر سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے بھارت سرحد پر کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایسے اقدامات کر کے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے۔ پاکستانی مندوب نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے عدم تعاون کے باعث اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ حقائق جاننے مقبوضہ کشمیر میں نہیں جا سکا ہے۔ انہوں نے سارک سمٹ کانفرنس کی منسوخی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔