Saturday, May 4, 2024

معروف ناول نگار اور مصنفہ بشری رحمٰن 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف ناول نگار اور مصنفہ بشری رحمٰن 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
February 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) معروف ناول نگار اور مصنفہ بشری رحمٰن 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بشریٰ رحمٰن 29 اگست 1944ء کو بہاولپور پیدا ہوئیں، انہوں نے جامعہ پنجاب سے ایم اے صحافت کی سند حاصل کی۔ انہوں نے اپنا سیاسی سفر 1983ء میں شروع کیا۔

بشریٰ رحمٰن نے 17 سے زائد ناول اور سفرنامے جن میں بت شکن، چپ، پشیمان، پیاسی، چارہ گری، خوبصورت، عشق عشق، قلم کہانیاں، مولانا ابو الکلام آزاد، چاند سے نہ کھیلو، بہشت، لازوال، دانا رسوئی، صندل میں سانسیں چلتی ہیں، بے ساختہ کس موڑ پر ملے ہو، اللہ میاں جی، تیرے سنگ در کی تلاش میں شامل ہیں۔ انہوں نے قومی جریدوں کے لیے کالم بھی لکھے۔

بشریٰ رحمٰن صوبائی اسمبلی پنجاب سے تین مرتبہ منتخب ہوئیں، اُنہوں نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کی نمائندگی کی۔

بشریٰ رحمٰن کو ادبی خدمات پر 2007ء میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معروف ادیبہ بشریٰ رحمن کے انتقال پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔