Friday, March 29, 2024

عمر امین گنڈا پور مئیر کا الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

عمر امین گنڈا پور مئیر کا الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار
February 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر امین گنڈا پور کو مئیر کا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور پر بلدیاتی انتخابات میں مہم چلانے پر پابندی برقرار رکھی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ بطور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور انتخابات سے قبل عوامی اجتماعات سے خطاب نہیں کرسکتے۔

علی امین گنڈا پور کے بھائی عمرامین گنڈا پور نے نااہلی کے خلاف 8 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔