Wednesday, September 28, 2022

آرمی چیف سے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات ،خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف

آرمی چیف سے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات ،خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف
راولپنڈی(92نیوز)برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر سرمارک لائل گرانٹ کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات،  برطانوی مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششیں قابل تعریف ہیں۔ آئی ایس پی آر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ  پاکستان  کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے برطانیہ کے مشیر برائے قومی سلامتی سر مارک لائل گرانٹ نے جی ایچ کو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اوردو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی مشیر قومی سلامتی کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،  برطانوی مشیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ سر مارل لائل گرانٹ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششیں قابل تعریف ہیں۔