Friday, April 26, 2024

شمالی کوریاکادرمیانےفاصلےتک مارکرنیوالےمیزائل کاتجربہ ناکام ہوگیا:امریکا

شمالی کوریاکادرمیانےفاصلےتک مارکرنیوالےمیزائل کاتجربہ ناکام ہوگیا:امریکا
October 16, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے پینٹاگون کے مطابق شمالی کوریا کے اس میزائل سے شمالی امریکا کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کے ناکام تجربے کے بعد  پینٹاگون کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کسونگ میں کیا گیا  جو ناکام رہا،تاہم امریکی بیان پر شمالی کوریا نے کوئی تبصرہ نہیں کیا  یہ میزائل تجریہ ایسے وقت میں کیا گیا جب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا دورتک مار کرنے والے راکٹ یا ایٹمی میزائل کا تجربہ کرے گ۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل شمالی امریکا کے لیے خطرے کا باعث نہیں  کیونکہ یہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ تھا۔