Sunday, September 8, 2024

ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ، قومی کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی

ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ، قومی کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی
January 19, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ قومی کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی۔

قومی کپتان بابر اعظم نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ رینکنگ میں انگلینڈ کے جوئے رووٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کا تیسرا نمبر، آسٹریلیا کے اسٹیوسمتھ ایک بیٹنگ  درجہ بندی میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی سات درجہ ترقی ، چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔ درجہ تنزلی کے بعد  چوتھے  نمبر پر چلے گئے۔

باؤلنگ میں اسٹریلیا کے پیٹ کیومنز کا پہلا نمبر جبکہ شاہین شاہ آفریدی  پانچویں پوزیشن  پر چلے گئے۔ ٹیسٹ ال راؤنڈر میں ویسٹ انڈیز کے  جیسن ہولڈر کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ ٹاپ ٹین  ال راؤنڈرز میں کوئی پاکستان شامل نہیں۔