Wednesday, May 8, 2024

ٹیسٹ فارمٹ میں قومی باؤلر شاہین شاہ کی ایک درجے ترقی

ٹیسٹ فارمٹ میں قومی باؤلر شاہین شاہ کی ایک درجے ترقی
February 23, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ ٹیسٹ فارمٹ میں قومی باؤلر شاہین شاہ کی ایک درجے ترقی ہو گئی۔

 ٹیسٹ میں باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن ہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں ایک درجے ترقی، پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔ ٹی ٹوئنٹی  باؤلرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی  بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ شاداب خان تنزلی کے بعد نویں سے دسویں نمبر پر چلے گئے۔