Friday, April 26, 2024

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی
September 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیدی۔ شاہین 222 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158رنز بنا سکے۔

شان مسعود کے سوا کوئی پاکستانی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ دوسرے میچ کے ہیرو بابراعظم اور محمد رضوان بھی 8،8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ مارک ووڈ تین، عادل رشید دو، ٹوپلی اور کیورن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہیری بروک کے 81 اور بین ڈکٹ کے 70رنز کی بدولت 3وکٹوں پر 221رنز بنائے تھے۔