Sunday, September 8, 2024

تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-1 سے جیت لی

تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-1 سے جیت لی
March 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 115 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-0 سے جیت لی۔ 

کینگروز نے 24 سال بعد پاکستان میں سیریز ا پنے نام کی، پاکستان کی ٹیم 351 رنز کے ہدف کے جواب میں 235 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو عبد اللہ شفیق 27 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اظہر علی بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے اور 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی جانب سے امام الحق 70 اور کپتان بابر اعظم 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ساجد خان نے 21 اور فواد عالم نے 11 رنز بنائے، حسن علی 13 اور محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے میدان چھوڑ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، پیٹ کمنز میچ اور عثمان خواجہ سیریز کے بہرتین کھلاڑی قرار پائے۔