Thursday, May 2, 2024

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہراکر 20 سال بعد سیریز جیت لی

تیسرا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہراکر 20 سال بعد سیریز جیت لی
April 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر 20 سال بعد سیریز جیت لی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا اور میزبان ٹیم 41.5 اوررز میں 210 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلوی اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ایرون فینچ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے الیکس ٹائسن کیری 56 اور سین انتھونی ایبٹ 49 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد وسیم نے 3، 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ زاہد محمود اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں قومی ٹیم نے 211 رنز کا مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 37.5 اوررز میں 214 رنزبناکر پورا کرلیا۔ امام الحق 89 جبکہ بابر اعظم 105 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اوپنر فخر زمان 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے 2-1 سے سیریز اپنے نام کی۔