Monday, May 16, 2022

ٹیسلا میں آٹو ڈرائیو موڈ متعارف

ٹیسلا میں آٹو ڈرائیو موڈ متعارف
May 1, 2022 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (92 نیوز) - الیکٹر ک کار ز بنانے والی مشہور کمپنی ٹیسلا میں آٹو ڈرائیو موڈ متعارف کروادیا۔

ٹیسلا کی جانب سے آٹو ڈرائیو موڈ متعارف کروانے کی بدولت اب آپ کو گاڑی چلانے کی ضرورت نہیں۔ اس کی مثال امریکہ بوسٹن کے شہری کی سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مصروف ہائی وے پر ان صاحب نے نوٹ کیا کہ ان کے ساتھ والی گاڑی میں ڈرائیور اور اس کے ساتھ بیٹھا مسافر سو رہے ہیں اور گاڑی اپنی پوری رفتار سے بھاگے جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اپنے دوستوں کو ویڈیو پے ٹیگ کرکے انہیں بھی یہ سہولت آزمانے کیلئے کہہ رہے ہیں۔