تیراہ وادی میں پاک آرمی اور ایف سی کے جوانوں کا ریسکیو آپریشن، ٹریفک کی آمد و رفت بحال کر دی

پشاور (92 نیوز) تیراہ وادی میں برفباری کے بعد پاک آرمی اور ایف سی کے جوانوں نے ریسکیو آپریشن کیا۔ تمام راستوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کی آمد و رفت بحال کر دی۔
تیراہ وادی میں حالیہ برف باری سے 20 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ آمد و رفت کے راستے مسدود اور درجنوں گاڑیاں پھنس گئی تھیں
سکیورٹی اہلکاروں نے برف میں پھنسے افراد کو کھانے پینے کی اشیا بھی فراہم کیں۔