ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا آسٹریلیا میں داخلے سے قبل سفری فارم پر جعلی اجازت نامہ لگانے کا اعتراف

کینبرا (92 نیوز) ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کے کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ سربین اسٹار نے آسٹریلیا میں داخلے سے قبل سفری فارم پر جعلی اجازت نامہ لگانے کا اعتراف کر لیا۔
سربین ٹینس اسٹار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا فارم بھرتے ہوئے ایجنٹ سے غلطی ہوئی جس پر وہ انتظامیہ سے معذرت خواہ ہیں۔ جوکووچ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا یہ ایک انسانی غلطی تھی اور یقیناً جان بوجھ کر نہیں کی گئی تھی۔
جوکووچ کے داخلہ فارم میں کہا گیا کہ انہوں نے 6 جنوری کو آسٹریلیا آنے سے 14 دن قبل کوئی سفر نہیں کیا لیکن ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سربین کھلاڑی نے 14 دن کے اندر اسپین کا سفر کیا ہے۔