Thursday, April 25, 2024

تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز۔گرین شرٹس نے بنگلا دیش کو 21رنز سے ہرا دیا

تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز۔گرین شرٹس نے بنگلا دیش کو 21رنز سے ہرا دیا
October 7, 2022 ویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) - تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز ہو گیا۔ گرین شرٹس نے بنگلا دیش کو 21 رنز سے ہرا دیا۔

بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ محمد رضوان کے  50   گیندوں پر شاندار  78 رنز کے عوض پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں  پانچ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ شان مسعود 31  اور بابر اعظم نے  22 رنز   بنائے۔ مڈل آرڈر  ایک بار پھر ناکام دکھائی دیا۔ افتخار احمد 13، حیدر علی 6 جبکہ  آصف علی 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 جبکہ حسن محمود، ناسم احمد اور مہدی  حسن نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔

168رنز کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم   8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز  بنا سکی۔ وسیم جونیئر نے  3، محمد نواز نے  2، شاہ نواز دھانی، حارث رؤف اور شاداب خان نے 1,1 وکٹ حاصل کی ۔

محمد رضوان  شاندار 78 رنز  بنانے پر پلیر آف دی میچ کے حقدار قرار پائے ۔ پاکستان اپنا اگلا میچ کل میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔