Sunday, September 8, 2024

ٹیلی پرامپٹر بند ہونے کے بعد مودی کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی

ٹیلی پرامپٹر بند ہونے کے بعد مودی کی زبان ایک بار پھر پھسل گئی
January 22, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران ٹیلی پرامٹر بند ہونے کا طوفان تھما نہ تھا کہ مودی کی زبان پھر پھسل گئی۔ 

بھارتی وزیراعظم ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کے بجائے ’بیٹی پٹاؤ‘ کہہ گئے۔ اس غلطی پر سوشل میڈیا پر مودی کا خوب مذاق بن گیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی برہما کماری تنظیم کے زیر اہتمام پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

نریندر مودی اکثر اوقات شدت جذبات میں کچھ نہ کچھ کہہ کر اور کبھی اپنے سے سرزد حرکات کی بنا کر مذاق اور تنقید کا نشانہ بن جاتے ہیں۔