Wednesday, April 24, 2024

ہالی وڈ فلم ”بو! اے میدیا ہیلووین“ نے باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی

ہالی وڈ فلم ”بو! اے میدیا ہیلووین“ نے باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی
October 25, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) دل دہلا دینے والے مناظر اور کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”بو! اے میدیا ہیلووین“ پہلے ہی ہفتے چھا گئی اور تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ کر باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ ہارر اور کامیڈی فلم ”بو ! اے میدیا ہیلووین“ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے دو کروڑ چھہتر لاکھ ڈالر بزنس کر کے باکس آفس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ایکشن، ایڈونچر اور کرائم فلم ”جیک ریچر۔ نیور گو بیک“ بھی پہلے ہفتے دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر کماکر دوسرے نمبر پر رہی۔ ہارر اور تھرلر فلم ”اویجا۔ اوریجن آف ایول“ ایک کروڑ اکتالیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس میں تیسری پوزیشن پر ہے۔ ایکشن، کرائم اور ڈرامہ فلم ”دی اکاونٹینٹ“ ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔ مسٹری اور تھرلر فلم ”دی گرل آن دی ٹرین“ تہتر لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔