Wednesday, April 24, 2024

تیل کی قیمتوں میں استحکام، امریکی خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل رہی

تیل کی قیمتوں میں استحکام، امریکی خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل رہی
May 6, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد استحکام آ گیا۔ امریکی خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل رہی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 32 سینٹ اضافے کے ساتھ ایک سو آٹھ اعشاریہ ایک ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اسی طرح برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 65 سینٹ اضافے کے ساتھ ایک سو دس اعشاریہ آٹھ ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

عالمی منڈی میں سونا سستا اور چاندی مہنگی ہو گئی۔ سونے کی فی اونس قیمت میں دو اعشاریہ ایک چھ ڈالر کمی کے ساتھ اٹھارہ سو نواسی اعشاریہ صفر چھ ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی قیمت صفر اعشاریہ ایک ایک سینٹ اضافے کے ساتھ بائیس اعشاریہ پانچ ایک ڈالر فی اونس ہو گئی۔ کاپر کی قیمت  چار اعشاریہ پانچ پانچ ڈالر کم ہو گئی۔ اسی طرح پلاٹینم کی فی اونس قیمت  نو اعشاریہ ایک تین ڈالر کم ہو گئی۔