Wednesday, April 24, 2024

تیل کی عالمی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

تیل کی عالمی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
May 27, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - روس پر مزید ممکنہ پابندیاں اور سپلائی میں رکاوٹ کے باعث تیل کی عالمی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔

یوکرین جنگ عالمی معیشت پر مسلسل اپنے منفی اثرات ڈال رہی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ  گئے ۔ امریکی ڈبلیو ٹی ائی  خام تیل  کی قیمت میں ایک ہفتے  میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی خام تیل   کی فی بیرل قیمت  110 ڈالر سے بڑھ کر 114 ڈالر 24 سینٹ  پر پہنچ گئیں۔ برطانوی برینٹ  2 قدم آگے ، برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمتوں گزشتہ ہفتے 7 فیصد اضافہ ہوا۔ فی بیر ل قیمت 111 ڈالر سے  بڑھ کر 117 ڈالر  64 سینٹ   ریکارڈ کی گئی ۔

روسی تیل   کی خریداری پر لگی  یورپی ممالک کی پابندی اور روس کی جانب سے دیگر ممالک سے روبل میں ادائیگیوں کی شرط سے خام تیل اور ایندھن کی سپلائی میں شدید  کمی واقع ہوئی ہے ۔ امریکہ نے اپنے ذخیرہ  تیل  کو استعمال  کرنا شروع کر دیا ہے ۔ موجود ہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی ماہرین نے شدید معاشی بحران سے خبر دار  کر دیا ہے۔