Saturday, April 20, 2024

ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہیں کراسکے گی، الیکشن ہی واحد حل، شیخ رشید

ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہیں کراسکے گی، الیکشن ہی واحد حل، شیخ رشید
December 29, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہیں کراسکے گی، الیکشن ہی واحد حل ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروا رہے وہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے۔ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے۔ سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطو ناکام ہوجائیں گے۔ نوماہ سے پی ڈی ایم بھیک مانگ رہی ہے، انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہا۔ نہ انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہے نہ باہرسےعزت اور امداد مل رہی ہے۔

نئے سال کے پہلے تین مہینوں میں آٹھ اعشاریہ تین ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، وزیراعظم کوڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم توغریب کے گھر جا کر دیکھیں، معاشی، سیاسی، اقتصادی اور دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے۔